11 اپریل 2017 - 17:27
 ایران کو چار نئے اے ٹی آر طیارے جلد فراہم کئے جائیں گے

نائب ایرانی وزیر برائے مواصلات شہری ترقی نے کہا ہے کہ اٹلی کی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر کے چار نئے مسافربردار طیارے آئندہ 15 دنوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر برائے مواصلات شہری ترقی نے کہا ہے کہ اٹلی کی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر کے چار نئے مسافربردار طیارے آئندہ 15 دنوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے.

تفصيلات كے مطابق؛ 'اصغر فخريہ كاشان' نے مزيد بتايا كہ ايران اور اي ٹي آر كمپني كے درميان طے پانے معاہدے كے تحت يہ كمپني ايران كو 2018 تك نئے طيارے حوالے كرے گي.

انہوں نے مزيد بتايا كہ خريدے جانے والے طياروں ميں سے 9 طيارے 2017 كے آخر تك اور باقي 2018 ميں ايران كے حوالے كردئے جائيں گے.

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي ايئرلائن نے طيارہ بنانے والي كمپني اي ٹي آر كے ساتھ 20 طياروں كي خريداري كيلئے حتمي معاہدے پر دستخط كردئے.

ايران ايئر كا 70 مسافروں كي گنجائش ركھنے والے اي ٹي آر 72-600 طياروں كي خريداري كا اصل مقصد شارٹ رينج پروازوں كيلئے استعمال كرنا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲